the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اقوام متحدہ نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو امن کا سفیر بنایا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونيو گٹیرس نے نیویارک ہیڈ کوارٹر میں ایک پروگرام کے دوران کل 19 سالہ ملالہ کو امن کے سفیر کے طور پر نامزد کیا ہے۔ اس دوران مسٹر گٹیرس نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کےخواتین، لڑکیوں اور باقی تمام لوگوں کے حقوق کے تئیں پختہ عزم کی وجہ سے انہیں امن کے سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ ملالہ نے کہامجھےاقوام متحدہ کے امن ایلچی کےاعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر میں پھر سے تمام لڑکیوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے



کی اپیل کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا، تعلیم تمام بچوں کا بنیادی حق ہے، خاص طور پر لڑکیوں کے لئے، یہ ناقابل تردید ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی سوات وادی میں پیدا ہوئیں ملالہ اس وقت بین الاقوامی سطح پر سرخیوں میں آئیں، جب لڑکیوں کی تعلیم کے حق کے لئے لڑتے ہوئے 9 اکتوبر 2012 کو طالبان نے انہیں گولی مار دی۔ انہوں نے طالبان کی طرف سے خواتین کی تعلیم پر عائد پابندی کی مخالفت کی تھی۔ یوسف زئی کو سال 2014 میں امن کا نوبل انعام ملا۔ سب سے کم عمر میں نوبل انعام پانے والی ملالہ اب سب سے کم عمر میں اقوام متحدہ کی امن کی سفیر بھی بن گئی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.